شوبز

اداکارہ نمرہ خان کو سابق شوہرتشدد کا نشانہ کیوں بناتے تھے؟

اگست 2021 میں راجا اعظم نے نمرہ خان سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ سابق شوہر ان پر تشدد کرتے تھے اور ایک سال کے دورانیے میں انہیں متعدد مرتبہ مارا پیٹا گیا

کراچی(شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نےسوشل میڈیا کےصحیح استعمال کی اہمیت پربات کرتےہوئےصارفین کیلئے آگاہی پیغام جاری کردیا۔ ڈراما ’مجھےخدا پریقین ہے‘ ، ’ احرامِ جنون‘ اور’چھوٹی سی زندگی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ نمرہ خان اپنی نجی زندگی کئی حادثات سے گزرچکی ہیں جن میں سےایک ان کی طلاق ہے۔

نمرہ خان نےاپریل 2020 میں عزیزواقارب کی موجودگی میں لندن کےپولیس آفسرراجا اعظم سےشادی کی تھی جو ان کے والد کے دوست کا بیٹا تھا۔ بعدازاں اگست 2021 میں راجا اعظم نے نمرہ خان سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ سابق شوہر ان پر تشدد کرتے تھے اور ایک سال کے دورانیے میں انہیں متعدد مرتبہ مارا پیٹا گیا۔ حال ہی میں نمرہ خان نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے دھوکے سے متعلق رائے کاکھل کر اظہارکیا۔

نمرہ خان کا اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی چیزیں شیئر کرتے ہیں، حالانکہ وہ اندرونی طور پر کسی بہت دردناک مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کے دکھ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔’

نمرہ کے مطابق ہر شخص کی زندگی میں مشکلات ہیں لیکن اس کے باوجود اگر صرف جھوٹی خوشیاں دکھائی جائیں تو تعریف ملتی ہے لیکن اسکے برعکس اگر اپنا دکھ بیان کردجائے تولوگ آپ کو جج کرنا شروع کردیتے ہیں۔’ ساتھ ہی نمرہ خان نے  اس بارے میں بھی بات کی کہ جب وہ حال ہی میں کراچی میں اغواء کا شکارہوئی تھیں تو انہوں نے ویڈیو کیوں پوسٹ کی۔ 

اس سے متعلق بات کرتے ہوئے نمرہ خان کا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کا مذاق اُڑانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن انہیں ایسی لڑکیوں سے پیغامات ملے جو ایسی ہی صورتحال سے گزر چکی تھیں اور وہ ان کی مالی، جذباتی اور قانونی مدد کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ یاد رہے کہ نمرہ خان چند ماہ قبل اغواء ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں، ہیں ناں؟ لیکن آج یہ ویڈیو اس لیے نہیں بنارہی کیونکہ ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں بلکہ وہ بتانے آئی ہوں جو میرے ساتھ کل ہوا اور اس کے بعد میں آپ سے پوچھوں گی کہ کیا آپ اپنی گھر کی خواتین کو اپنے ملک میں محفوظ باہر بھیج سکتے ہیں، آپ نہیں بھیج سکتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں‘۔’

اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں ڈیفنس میں رامادا کریک کے سامنے کھڑی اپنی فیملی کا انتظار کر رہی تھی جو ٹریفک کے سبب مجھ تک پہنچ نہیں پارہی تھی، اپنی فیملی کی کار کا انتظار کر ہی رہی تھی کہ تین مردوں نے مجھے بازو سے پکڑ لیا اور ایک نے میرے پیٹ پر گن رکھ دی‘۔

نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ ’وہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور میں نے خود کو ان سے بچانے کیلئے چیخنا شروع کردیا لیکن وہاں کسی نے میری مدد نہیں کی، سامنے چار گارڈز کھڑے تھے انہوں نے بھی میری چیخ نہیں سنی پھر میں نے خود کو بچانے کیلئے بائیک کو دھکّا دیا اور بھاگی، اس وقت وہ پیچھے سے مجھ پر گولی چلا سکتے تھے یا میرے پیٹ پر گولی مار سکتے تھے‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں بھاگتی ہوئی ایک کار کے سامنے آگئی انہیں رکوایا، ان لوگوں نے میری مدد کی، پھر رامادا کریک کی انتظامیہ بھی باہر آگئی اور مجھے ریسکیو کیا گیا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button