شوبز

اداکارہ نین تارا کے شوہر نے سالگرہ پرلکھی تحریرمیں کن خیالات کا اظہارکیا؟

خوبرو اداکارہ نین تارا کے شوہر وگنیش شیون نے اُن کے جنم دن پر جذبات سے لبریز تحریر لکھی اور اہلیہ کو اپنی زندگی کا مطلب قرار دیا۔

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک)اداکارہ نین تارا کے شوہر نے سالگرہ پرلکھی تحریرمیں کن خیالات کا اظہارکیا؟رپورٹ کے مطابق بھارتی خوبرو اداکارہ نین تارا کے شوہر وگنیش شیون نے اُن کے جنم دن پر جذبات سے لبریز تحریر لکھی اور اہلیہ کو اپنی زندگی کا مطلب قرار دیا۔ وگنیش شیون نے اپنے جذبات کے اظہار کےلیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور نین تارا کی دلنشیں انداز میں تعریف کی۔

نین تارا کیلئے شوہر وگنیش شیون کی جذبات سے لبریز تحریر

اداکارہ آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، شوہر نے اس موقع پر انسٹاگرام پر کیک کی تصویر شیئر کی اور نین تارا کےلیے پیار بھرا نوٹ تحریر کیا۔ وگنیش شیون نے نین تارا کےلیے لکھا کہ میری زندگی اور دنیا تمہیں یوم پیدائش مبارک ہو، میری ساری خوبصورتی اور معنویت تمہاری خوشی سے جڑی ہیں۔

نین تارا اور وگنیش 2015ء میں ایک فلم کے سیٹ پر ملے انہوں نے گزشتہ برس جون میں شادی کی اور اکتوبر میں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے، جن کے ناموں کا مطلب زندگی اور دنیا ہی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل بنائی ہے، جس میں وہ اپنی فیملی لائف کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button