شوبز

اداکارہ و ڈانسرسنی لیونی کی 13 سال بعد پھر سےشادی؟

سنی لیونی اورڈینیئل ویبرتین بچوں کےوالدین ہیں، اس جوڑے نےبیٹی نشا کو گود لیا جبکہ جڑواں بچےنوح اور عشر سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے

ممبئی(شوبزڈیسک)  معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسرسنی لیونی نے 13 سال بعد پھر سے شادی کرنے کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔ اداکارہ سنی لیونی اپنی شادی سے قبل کامیڈین رسل پیٹرز کو 2007 میں بریک اپ ہونے تک ڈیٹ کرتی رہیں بعدازاں انکی منگنی پلے بوائے انٹرپرائزز کی مارکیٹنگ کے نائب صدر میٹ ایرکسن سے ہوئی جو 2008 میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ان تمام تر تعلقات کے بعد 10 جنوری 2011 کو اداکارہ سنی لیونی نے ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کرلی۔

سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر تین بچوں کے والدین ہیں، اس جوڑے نے بیٹی نشا کو گود لیا جبکہ جڑواں بچے نوح اور عشر سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔ شادی کے 13 سال بعد اب سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر نے پھر سے شادی کی ہے اور اپنے رشتے کو تازہ کردیا ہے۔ دونوں نے اس خاص تقریب کے لیے مالدیپ کے ساحلِ سمندر پر اہتمام کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

سنی لیونی نے اس موقع پر سفید روایتی عروسی جوڑا پہنا جبکہ ڈینیئل ویبر نے سفید شرٹ اور پینٹس پہنیں۔ اس تقریب میں دونوں کے بچوں نے بھی سج سنور کر شرکت کی اور والدین کی شادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر طویل عرصے سے اپنی شادی کی ری نیو کرنا چاہ رہے تھے لیکن وہ اس کام کیلئے اس وقت کے منتظر تھے کہ جب انکے بچے تھوڑے بڑے اور سمجھدار ہوجائیں تاکہ اس ایونٹ کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

یاد رہے کہ سنی لیونی نے 13 سال قبل صرف عیسائی ہی نہیں بلکہ سکھ مذہب کے رسم و رواج کو فالو کرتے ہوئے بھی شادی کی تھی۔ سنی لیونی کی پیدائش کینیڈا میں ایک ہندوستانی سکھ فیملی میں ہوئی، تاہم بالی وڈ میں ’بیبی ڈال‘ کہلائی جانے والی اداکارہ نے کینیڈا سے ہجرت کر کے بھارت میں رہائش حاصل کرلی۔ انہوں نے بھارت آکر تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا لیکن ان کو سب سے زیادہ شہرت بالی وڈ فلموں سے ہی ملی۔

فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل اداکارہ سنی لیون نے بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور اسی شو میں بھارت کے معروف فلمسازمہیش بھٹ ایک قسط میں بطور مہمان آئے اور ان کو فلم آفر کر کے چلے گئے ۔ بعدازاں اداکارہ اپنی پہلی ڈیبیو فلم ’جسم 2‘ میں جلوہ گرہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے بولڈ سینز پر مبنی فلمز اور گانوں کے سبب پوری دنیا میں پہچانی جانے لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button