اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی، پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار
پریانکا اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی اور وہ ابھی بھی امریکہ میں ہیں
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جلد ہی شادی کرنے والے ہیں’ شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیںاور تمام رشتہ دار شادی میں شرکت کے لیے ادے پور پہنچ گئے ہیں۔ ایک فرد ہے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے اور وہ ہے پرینیتی کی ممی دی یعنی پرینکا چوپڑا۔ پریانکا ابھی تک شادی میں شرکت کے لیے بھارت نہیں آئی ہیں۔ پرینکا نے لاس اینجلس سے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کو مبارکباد دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پریانکا اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی اور وہ ابھی بھی امریکہ میں ہیں۔ پریانکا چوپڑانے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے بڑے دن پر اتنے ہی خوش اور مطمئن ہوں گی۔ بہت ساری محبتیں اورپیار۔ تصویر میں پرینیتی اپنے ہاتھ میں گلاس لے کر مستی کرتے ہوئے نظرآ رہی ہیں۔