شوبز

اداکارہ ہانیہ عامر پرسپراسٹارماہرہ خان سے متعلق حیران کن الزام لگ گیا

شوبزکی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے 'جانان' سے کریئر کا آغازکیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر پرسپراسٹارماہرہ خان کے لب و لہجےکو نقل کرنےکا الزام لگا دیا گیا۔ کم عمری میں شوبزکی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے ‘جانان’ سے کریئر کا آغازکیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما ‘میرے ہمسفر’ ثابت ہوا جس میں وہ ‘ہالا’ نامی کردارنبھاتی نظر آئیں۔

اگرچہ ‘میرے ہمسفر’ نے ہانیہ عامرکی شہرت میں زبردست اضافہ کیا لیکن ان کا اب تک کا سب سے کامیاب ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ ثابت ہوا جس میں وہ ‘شرجینا’ نامی کردارنبھا کر سب کی آنکھوں کا تارا بن گئیں۔ لاکھوں دلوں میں خاص مقام بنانے والے ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ اپنی آخری قسط کے ساتھ ناظرین کو الوداع کھنے کو کھڑا ہے لیکن ناظرین اس الوداع کو خوشی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ آخری قسط کا شورہرطرف سنا جاسکتا ہےلیکن اس قسط کی ریلیز سےقبل ہی ہانیہ عامرپروازبھرکرکنیڈا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اپنے فینز سےملتی اوربھارتی صحافی فریدون کو انٹرویو دیتی نظرآئیں۔ اس خاص انٹرویو کی متعدد ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں فریدون، ہانیہ عامر سے مختلف سوال کرتے نظر آرہے ہیں۔ سوال جواب پر مبنی سیشن میں ہانیہ عامر شرجینا کے لُک میں نہیں بلکہ مغربی طرز کے ماڈرن لُک میں نظرآئیں لیکن مداحوں کو انکا یہ انداز بھی بے حد پسند آیا۔

فریدون نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ ‘دنیا کا ہر انسان یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر شرجینا مصطفیٰ کا فون کیوں نہیں اُٹھا رہی؟’ اس پر ہانیہ عامر نے آڈینس میں بیٹھی لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘لڑکیوں بتاؤ کیوں نہیں اُٹھا رہی؟ مطلب یہ کوئی طریقہ تھا، صحیح ہے تم نے پیسے کمانے تھے تو کماؤ لیکن تھوڑا ہنس کھیل لیتے یار، مصطفیٰ نے فنی ہونا ہی چھوڑ دیا اس لیے وہ تھوڑی سی ناراض ہے، بنتا ہے یہ تو’۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں آدھے سے زیادہ کمنٹس اسی بارے میں ہیں کہ ہانیہ عامر یہاں ماہرہ خان کی طرح بات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘پتا نہیں کیوں لیکن پاکستان کی تمام اداکارائیں ماہرہ خان بننا چاہتی ہیں’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘یہاں ہانیہ عامر، ماہرہ خان کو کاپی کر رہی ہیں جبکہ انکا اپنا بات کرنے کا منفرد طریقہ ہے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button