شوبز

اداکار معمر رانا کس کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

اداکار معمر رانا پاکستان کی دیسی کشتی کے برانڈایمبیسڈر بن گئے' چیئرمین پاکستان دیسی کشتی محمد ندیم پہلوان نے ان کے گھر ان سے ملاقات کی تھی

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) لالی ووڈ سٹار معمر رانا پاکستان کی دیسی کشتی کے برانڈایمبیسڈر بن گئے۔ چیئرمین پاکستان دیسی کشتی محمد ندیم پہلوان نے نامور اداکار معمر رانا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

اس موقع پر پاکستان بالخصوص پنجاب کے روایتی کھیل دیسی کشتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ محمد ندیم پہلوان نے معمر رانا کو پاکستان کی دیسی کشتی کابرانڈایمبیسڈر بننے کی پیشکش کی ۔ معمر رانا نے اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس روایتی کھیل کے فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ندیم پہلوان نے بتایا کہ اس حوالے سے معمر رانا کے ہمراہ جلد باضابطہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button