شوبز

ارمینا خان کے بچوں کا رنگ کالا’شوہر کی رنگت پر تنقید’اداکارہ لال پیلی

مجھے ذاتی طور پر گہری رنگت ہی پسند، میں نے ٹال ڈارک اینڈ ہینڈسم سے شادی کی

لاہور(شوبزڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکاہ ارمینا رانا خان نے ان کے شوہر کی گہری رنگت کر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ارمینا خان نے 14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ایمیلی اسلا رکھا۔ارمینا خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ ایک سوشل میڈیا صارف سے مخاطب ہوکر رنگت کی بنا پر کیے جانے والے فرق پر سبق دیتی نظر آئیں۔

دراصل ارمینا خان نے 27 اپریل 2022 کو اپنے شوہر کے ساتھ برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تھیں جبکہ فیصل رضا خان سیاہ شیروانی پہنے ہوئے تھے اور پوسٹ کے کیپشن میں ارمینا خان نے لکھا تھا کہ ہمارا ایک ساتھ پہلا فوٹوشوٹ۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے فیصل رضا خان کی رنگت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پھر بچے بھی کالے ہی ہونگے۔

تقریبا دیڑھ سال قبل کیے گئے اس کمنٹ پر اب ارمینا خان نے اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی رنگت کے بارے میں لکھا کہ اسکا بلنڈ، پیچز اور کریم کامپلیکشن ہیج جبکہ آنکھیں گرے ہیں، یہ کوئی اترانے کی بات نہیں لیکن حقیقت ہے، لیکن مجھے سمجھ آرہا ہے کہ آپ کا کمنٹ مجھے میرے انتخاب پر شرمندہ کرنے کیلئے تھا، اور کچھ؟ اسی کمنٹ کو ارمینا خان نے انسٹااسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دراصل بچے کالے ہونے میں کوئی قباحت نہیں ہے، یہ کمنٹ بہت بیہودا ہے، جو کافی عرصے پہلے کیا گیا لیکن میں نے ابھی دیکھا، بچے نعمت ہیں، ہر کسی کو یہ دعا کرنی چاہئے کہ بچے صحتمند ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی شخص یہ پیشگوئی نہیں کرسکتا کہ بچے کی رنگت کیسی ہوگی، میری بیٹی کی رنگت مجھ سے بھی زیادہ گوری ہے اور اس میں کوئی اترانے والی بات نہیں، اگر اس کی رنگت گہری ہوتی میں تب بھی اس سے اتنا ہی پیار کرتی اور مجھے ذاتی طور پر گہری رنگت ہی پسند ہے، میں نے ٹال ڈارک اینڈ ہینڈسم سے شادی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button