شوبز

اروشی ایک بار پھر شوٹنگ کے دوران ،حادثہ کا شکار’ہسپتال داخل

اداکارہ کی زخمی ہاتھ اور ہسپتال میں موجود ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر زخمی ہوگئیں، مداحوں سے دعائوں کی اپیل بھی کر دی۔بدھ کے دن اروشی روٹیلا کے مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر اس وقت سامنے آئی جب اداکارہ نے اپنے زخمی ہاتھ اور اسپتال میں موجود ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی۔ویڈیو میں اروشی کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا جبکہ ساتھ ہی وہ اسپتال میں آکسیجن لگائے بیٹھی تھیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے ان کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

جیسے ہی اروشی کی پوسٹ انسٹاگرام پر سامنے آئی تو ان کے مداحوں کی جانب سے اظہار ہمدری کیا گیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی گئی۔دوسری جانب کچھ صارفین نے اروشی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ معمولی زخم کی وجہ سے اسپتال منتقل ہوکر آکسیجن ماسک پہننے سے اداکارہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں تھی اور فریکچر ہوا تھا۔ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button