اروشی روٹیلا کرکٹ اور رشبھ کی دیوانی’بلا اٹھا لیا
انسٹاگرام ریل پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو لیکر بالی ووڈ ادکارہ اروشی روٹیلا نے ایک مرتبہ مزاحیہ ریل انسٹاگرام پر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ ادکارہ اروشی روٹیلا نے ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔اس ترمیم شدہ کلپ میں نیو یارک میں آئرلینڈ کے بیری میک کارتھی کے خلاف ورلڈکپ 2024 کے گروپ میچ رشبھ پنت ریورس سکوپ شارٹ ذریعے چھکا لگاتے ہیں تاہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کسی نے رشبھ کی جگہ اروشی کو کھڑا کردیا ہے اور وہ شارٹ کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔
رشبھ کے شارٹ سے بھارتی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی جبکہ یہ ورلڈکپ بھارت نے اپنے نام کیا تھا اور وکٹ کیپر بیٹر اس ٹیم کے رکن تھے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر و بالی ووڈ اداکارہ-ماڈل اروشی روتیلا کے تعلقات اور ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم تنازعات کے بعد یہ رشتہ ختم ہوگیا تھا۔دوسری جانب اروشی روٹیلا اِن دنوں اپنی فلم کی تشہیر کیلئے مختلف تقاریب میں شرکت کررہی ہیں تاہم اس کلپ نے انکی تشہیری مہم کو مزید تیز کردیا ہے۔اداکارہ نے 10 اگست کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو شیئر کی تھی۔