اروشی روٹیلا کی رشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ،اداکارہ نے سب کچھ بتا دیا
ذاتی زندگی کے بارے میں مسلسل چھان بین اور بے بنیادباتوں سے نمٹنا مشکل ہے
لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور خبروں پر ایک مرتبہ پھر وضاحت دے دی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 30 سالہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ریشبھ پنت کے ساتھ جوڑنے والی مسلسل افواہوں کے بارے میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں۔
اروشی روٹیلا نے کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کے سوال پر کیا کہا؟اداکارہ نے کہا کہ میری توجہ اپنے کیریئر اور کام پر رہتی ہے جس کے لیے میں پرجوش ہوں، اس طرح کے معاملات کو شفافیت کے ساتھ حل کرنا اور قیاس آرائیوں کے بجائے سچائی پر توجہ دینا ضروری ہے۔اروشی روٹیلا نے کہا کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں مسلسل چھان بین اور بے بنیاد افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے، میں وضاحت اور ایمانداری کے ساتھ افواہوں سے نمٹنے کا انتخاب کرتی ہوں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ سپورٹ کرنے والے لوگوں کے درمیان رہنے سے اپنے مقصد اور اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اروشی روٹیلا اور ریشبھ پنت کی ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آ چکی ہیں۔