اریج چوہدری نے اپنی والدہ اور حمزہ علی عباسی کے والد کا راز افشاء کر دیا
نئی اداکارہ نے اپنے اور ان کے خاندان میں رشتہ پیدا کرنے میں دیر نہیں لگائی
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچانے والے ڈراما سیریل کبھی میں کبھی تم میں نتاشہ کا معاون کردار نبھانے والی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے اداکار حمزہ علی عباسی سے نیا رشتہ متعارف کروادیا۔ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج چوہدری انڈسٹری میں نسبتا نئی ہیں جنہوں نے بطور ماڈل فیشن کی دنیا میں نام کمانے کے بعد اداکار ی کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
ان دنوں اداکارہ بلاک بسٹر ڈراما سیریل کبھی میں کبھی تم میں نتاشا کے معاون کردار سے کافی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔اس ڈرامے میں انکا کردار مخالف شخص رباب کی سہیلی کا ہے جو اپنی ہی دوست کے شوہر پر نظریں جمائے بیٹھی ہے اور اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔حال ہی میں اریج نے نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے پہلو پر کھل کر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو اریج چوہدری نے انکشاف کیا انکا انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی سے گہرا تعلق ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ، انکا تعلق ملتان سے ہے جبکہ انکے والد اداکار حمزہ علی عباسی کی والدہ کے رشتہ دار ہیں۔اریج چوہدری کے مطابق وہ کئی خاندانی تقریبات میں حمزہ علی سے ملاقات کرچکی ہیں اور ان کے خاندان کو جانتی ہیں۔ اریج نے مزید بتایا کہ جب بھی ان کی حمزہ سے ملاقات ہوئی ان کا تجربہ ہمیشہ مثبت رہا لیکن یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے کبھی بھی حمزہ سے اپنے کیریئر میں مدد طلب نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کسی سے مدد مانگنا اچھا نہیں لگتا میں اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنانا چاہتی ہوں۔