شوبز

”اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ”سوزوسلام کی محفل 23 جولائی کو منعقد ہو گی

نامور شعرا ء کرام ، دانشور ، عاشقان اہلبیت اور نمایاںشخصیات شرکت کریں گی

لاہور(کلچرل ڈیسک)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پنجابی آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام شہیدانِ کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ”اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ”کے عنوان سے مسالمہ اور مذاکرہ کی محفل23جولائی کو منعقد کی جائے گی ۔

سید سہیل بخاری نے بتایا کہ اس محفل میں نامور شعرا ء کرام ، دانشور ، عاشقان اہلبیت علیہ السلام اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شرکت کریں گی۔نامور گلوکارو ثنا خواں سوزوسلام بھی پیش کریں گے۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل وچیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 42سال سے نواسہ ء رسول ۖ کی شہادت کے حوالے سے تقریب ہر سال منعقد کرتے ہیں اور جب تک سانس ہے کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button