اشنا شاہ کوبرہنہ ٹانگوں کیساتھ گولف دیکھنا مہنگا پڑا
لباس نامکمل دیکھ کرمداح کا پارہ چڑھ گیا' کمنٹس میں خوب خبر لی
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے لِو گولف لیگ میں اپنے شوہر و گولف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ شرکت کرنا مہنگا پڑگیا۔ڈراما الف اللہ اور انسان ، حبس اور پری زاد میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی جس کے بعد سے اداکارہ اکثر بیرونِ ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔ان دنوں اشنا شاہ کو آئے روز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ اشنا شاہ کے ملبوسات ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں حمزہ امین کیساتھگولف لیگ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں اشنا شاہ نے لکھا کہ لِو گولف لیگ کی ایک الگ وائب ہے، دلچسپ گولف کا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملا اور کچھ نئے دوست بھی بنائے۔ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ کار میں سوار ہوکر کھیل کے مقام پر پہنچیں اور اپنی سینڈل اتار کر جوتے پہنتی نظر آئیں۔اشنا شاہ نے اس موقع پر سفید شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ ٹانگیں برہنہ نظر آرہی تھیں جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور اداکارہ پر تنقید کی برسات کردی۔اداکارہ نے سفید لباس کے علاوہ ایک خاکی رنگ کا کوٹ اسٹائل ٹاپ بھی پہنا جو مغربی فیشن کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے جلدی جلدی میں آپ صرف شرٹ پہن کر ہی گھر سے باہر آگئیں ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ کہیں سے نہیں لگتا کہ یہ لوگ مسلمان ہیں۔ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ آپ پاکستانی اداکارائیں بھی دھیرے دھیرے بے حیا ہوتی جارہی ہیں ، جبکہ ایک اور صارف نے ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو اشنا شاہ کی حمایت میں بول رہے تھے اور لکھا کہ برائی کو زبان سے روک نہیں سکتے تو زبان سے برا ہی کہہ دو۔