شوبز

اشنا شاہ کے بالوں کے منفرد سٹائل پر صبور علی، سونیا حسین مر مٹیں

ڈراما ’الف اللہ اور انسان‘، ’حبس‘ اور ’پری زاد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر تیار ہوتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ڈراما ’الف اللہ اور انسان‘، ’حبس‘ اور ’پری زاد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی جس کے بعد سے اداکارہ اکثر بیرونِ ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کسی مخصوص ایونٹ کیلئے تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں اشنا شاہ پہلے اپنی زلفوں میں رولرز لگاتی دیکھی گئیں اور ساتھ ساتھ آئینے میں دیکھ کر میک اپ بھی کرتی نظر آئیں۔

میک اپ کرنے کے بعد اشنا شاہ نے رولرز کھول دیے اور کرلر کی مدد سے آگے کی زلفوں کو سیٹ کیا جس کے بعد وہ سفید شرٹ اور خاکی سکرٹ میں ملبوس نظر آئیں۔اداکارہ نے سب سے آخر میں پرفیوم لگایا اور پھر پلک جھپکتے وہ ایونٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنا لُک مکمل کرتے ہوئے ہاتھ میں سبز بیگ لیا۔اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اشنا شاہ کے مداحوں کے علاوہ صبور علی، سونیا حسین،اریبہ حبیب بھی تعریفی کمنٹس کرتی نظر آئیں۔

اسی طرح گزشتہ دنوں اشنا شاہ کاکلاتھنگ برانڈ کیلئے اختیار کیا گیا ‘اسٹریٹ اسٹائل’ فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا تھا۔ڈراما ‘بلا’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں ان کی مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شامل تھیں۔اشنا شاہ نے سفید کارگو پینٹس کے ساتھ میچنگ ٹینک ٹاپ اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ ہیئراسٹائل بھی بے انتہا دلکش بنایا تھا۔اشنا نے زلفوں کو ہاف پونی ٹیل میں باندھکر اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے سلور ہائی ہیلز پہن رکھی تھیں جو واقعی بھلی دکھائی دیتی تھیں۔اسی شوٹ میں اشنا نے ایک اور لُک بھی اختیار کیاتھا جس میں وہ سیاہ کارگو پینٹ اور چِک ٹینک ٹاپ کے ساتھ سفید لانگ کوٹ پہنے ہوئے تھیں جبکہ کوٹ سے میچنگ ہائی ہیلز پہن رکھی تھیں۔اکثر مشرقی طرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اشنا شاہ کا یہ منفرد اسٹائل بہت وائرل ہوا تھا۔بہت سوں نے جہاں تعریفیں کیں تو کچھ کو یہ سٹائل ایک آنکھ نہیں بھایاتھا اور وہ اس لُک کو ‘نازیبا’ قرار دیتے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button