لاہور(شوبزڈیسک)بھارت کی وہ اداکارائیں جنہوں نے شادی سے قبل حاملہ ہوکر انڈسٹری میں تہلکہ مچاکر رکھ دیا۔ماں بننا یقینا ایک ہر عورت کیلئے تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی خوبصورت مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد 9 ماہ سے قبل بچے کو جنم دے کر شادی سے قبل حاملہ ہونے کا ثبوت دیا۔ شاید یہ وہ اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے اس مرحلے کو بھرپور طریقے سے جینے کا انتخاب کیااور خود کو معاشرتی توقعات سے آزاد محسوس کیا اور صرف یہی نہیں کہ بلکہ ان کی کہانیاں اس بات کی مثال ہیں کہ خواتین اپنی خوشیوں اور زندگی کے فیصلوں میں خود مختار ہیں۔تو آئیے بالی وڈ کی ان اداکاراں کے غیر روایتی سفر کا جائزہ لیتے ہیں جنہوں نے شادی سے پہلے ماں بننے کا انتخاب کیا اور سماجی روایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شرائط پر خاندان شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
عالیہ بھٹ :
شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان کرنے والی بھارتی حسینائوں میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی موضوع بحث بنتا ہے۔14 اپریل 2022 کو بالی وڈ اسٹار جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ایک نجی تقریب میں شادی کی جو ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز تھا۔ اس شادی کو لے کر جہاں مداح اس جوڑے کیلئے انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے وہیں دو ماہ بعد عالیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کرکے مداحوں کو والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔اس اعلان کے بعد لوگوں کو حیرانی اس بات پر ہوئی جب عالیہ کی پرگنینسی جرنی غیر روایتی بنی۔کیونکہ جیسے جیسے مہینے گزرتے گئے اور اس جوڑے نے 6نومبر 2022کو اپنی بیٹی راہا کی پیدائش کی خوشخبری سنائی وہیں شادی کے محض ساتھ ماہ میں بیٹی کی پیدائش کا سن کر عالیہ بھٹ سے متعلق یہ افواہیں سرگرم ہوئیں کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی حاملہ ہونے کا انتخاب کرلیا تھا۔
نینا گپتا:
اداکارہ نینا گپتا کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے جو شادی کے بغیر ہی حاملہ ہونے کے راستے پر چل پڑیں۔ان کے تعلقات ویٹ انڈیز کے کرکٹر ویون رچرڈ کیساتھ تھے۔ اور انہی تعلقات کے دوران وہ حاملہ ہوئی تھی ں اور اس حمل کا انہوں نے اعلان بھی برملا کیا ۔ویون رچرڈز اور نینا گپتا پہلی بار 1980کی دہائی میں ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی طور پر منسلک ہوئے اور 1989 میں ان کی بیٹی مساباگپتا پیدا ہوئی جو آج اداکارہ ہیں تاہم اس جوڑے نے کبھی شادی نہیں کی۔ویون رچرڈ انہیں اب بھی ملنے آتے ہیں۔
امریتا اروڑا:
بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا بھی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ اچانک مارچ 2009 میں بھارتی بزنس مین شکیل افضل لداخ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔اس اچانک شادی کی خبر نے پورے بھارت میں جہاں ہر جانب ایک ہلچل مچاکر رکھی وہی کئی نیوز اٹ لیٹس پر یہ دعوی ٰکیا گیا کہ اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسی سال اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔
دیا مرزا:
بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی اپنی لو لائف کے سبب چرچوں میں رہیں، انہوں نے سال 2019اپنی پہلی شادی کا اختتام کر کے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔بعدازاں انہوں نے فروری 2021 میں دوبارہ اپنے دل کے دروازے محبت کیلئے کھول دیئے اور کاروباری شخص ویبھو ریکھی سے شادی کرلی۔شادی کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد اس جوڑے کو والدین بننے کی خوشخبری ملی اور اسی سال 14 مئی 2021 کو انہوں نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔
الینا ڈی کروز:
شادی سے قبل ہی حاملہ ہونے کا اعلان کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ الینا ڈی کروز کے نام سے کون واقف اداکارہ جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے مشہور ہیں وہیں انکے بیٹے کی پیدائش کئی عرصے تک ایک معمہ بنی نظر آئی۔اداکارہ نے شادی کے اعلان سے قبل ہی ایک جانب جہاں اپنے حاملہ ہونے سے تہلکہ مچارکھا تھا وہی انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت کو بھی کئی عرصے تک دنیا سے پوشیدہ رکھا۔بعدازاں شادی کو خفیہ رکھنے اور اپنے شوہر کی شناخت چھپانے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا کہ اداکارہ 13 مئی 2023 کو مائیکل ڈولن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن کیساتھ انہوں نے یکم اگست 2023 کو اپنے پہلے بچے کوا فینکس ڈولن کو جنم دیا۔
نتاشا اسٹینکووچ:
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور انکی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے بھی شادی سے قبل حاملہ ہونے کا انتخاب کرکے خود کو اس فہرست میں شامل کرلیا۔جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ اگرچہ کہ اب اپنی اپنی راہیں جدا کرچکے ہیں لیکن انہوں نے شادی سے قبل حاملہ ہوکر اپنی بے لوث محبت کا ثبوت دیا۔ہاردک اور نتاشا نے جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کی ، اور شادی کے محض دو ماہ بعد ہی اس جوڑے نے 30 جولائی 2020 کو اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرلیا۔
کونکنا سین شرما:
ہندی اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ جنہوں نے دو نیشنل فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کیے کوئی اور نہیں بلکہ کونکنا سین شرما ہیں جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔کونکنا نے 2007 میں رنویر شوری کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔بعدازاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں اداکارہ بغیر شادی کے حاملہ ہوگئی تھیں۔ جبکہ انہوں نے سال 2010 میں رنویر سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سال 2011 میں کونکنا نے بیٹے ہارون کو جنم دیا اور شادی کے 10 سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔واضح رہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شادی سے قبل یا بغیر شادی کیے ہی بچوں کی پیدائش کا تجربہ کیا۔