شوبز

اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے معاف فرمادیں،سابقہ اداکارہ ثنا خان کی اپیل

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مناسک حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانگی سے قبل اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگ لی۔

کراچی(شوبز ڈیسک)اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے معاف فرمادیں،سابقہ اداکارہ ثنا خان کی اپیل، سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مناسک حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانگی سے قبل اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’آج اللہ کے کرم سے منیٰ روانہ ہونے والی ہوں، اپنے تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ میری طرف سے کسی کو ذہنی یا جسمانی تکلیف پہنچی ہو تو مجھے اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے معاف فرمادیں۔‘

اسکرین گریب

سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں تہہ دل سے آپ سب سے معافی مانگتی ہوں، اللہ تعالی آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’آپ سب کی بہن ، سید ثنا خان‘ بھی لکھا۔ اس سے قبل ثنا خان نے مکہ میں ثانیہ مرزا سے ملاقات کی ایک تصویر جاری کی تھی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’الحمداللہ ہمارا عمرہ ہوگیا ہے، اب ہمیں ارکان حج کے آغاز کا بےصبری سے انتظار ہے۔‘

ثنا خان نے اپنی اسٹوری میں ثانیہ مرزا، انعم مرزا، سحر افشاں اور طارق جمیل کو ٹیگ کیا  تھاجو ثنا خان کے صاحبزادے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں حج کے لیے موجود 20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

عازمین نے گذشتہ شب منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کیا تھا، جس کے بعد آج حجاج کے قافلے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کریں گے۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button