شوبز

امریکی ریسلر جان سینا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فین نکلے

ویڈیو میں جان سینا کو بالی وڈ کنگ کی 1997 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم 'دل تو پاگل ہے' کا مشہور گانا 'بھولی سی صورت گنگناتے دیکھا گیا

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فین نکلے، جان سینا کی شاہ رخ خان کے ہٹ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نژاد کینیڈین ریسلر گوروو سیہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں ریسلر جان سینا کے ساتھ موجود شاہ رخ کی فلم کا گانا گنگناتے دیکھا گیا۔ گوروو سیہرہ نے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ جان سینا کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا گانا گا رہے ہیں، گوروو سہیرہ نے ویڈیو شاہ رخ خان کو بھی ٹیگ کی۔

ویڈیو میں جان سینا کو بالی وڈ کنگ کی 1997 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ‘دل تو پاگل ہے’ کا مشہور گانا ‘بھولی سی صورت گنگناتے دیکھا گیا۔ جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جان سینا کو خوب سراہا جارہا ہے تاہم اب ویڈیو پر شاہ رخ خان کی جانب سے بھی محبت بھرا ردعمل دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں ریسلر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ مجھے آپ سے محبت ہے اور آپ کا یہ گانا بہت پسند آیا، میں آپ کو اپنے نئے گانے بھیجوں گا اور میں چاہتا ہوں آپ دونوں ایک ساتھ دوبارہ سے گانا گائیں۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button