شوبز

امیتابھ بچن اورشاہ رُخ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر؟

"ڈان 1" اور "ڈان 2" کے سٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں رنبیر سنگھ کی "ڈان 3" میں کیمیو انٹری کیلئے بھی ڈیمانڈ کی جارہی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اورکنگ خان شاہ رُخ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اورکنگ شاہ رُخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔”ڈان 1″ اور "ڈان 2” کے سٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں رنبیر سنگھ کی "ڈان 3” میں کیمیو انٹری کیلئے بھی ڈیمانڈ کی جارہی ہے تاہم امیتابھ اور شاہ رُخ کونسے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دینے والے ہیں یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ” دونوں میگا سٹارز نیا پراجیکٹ سائن کر چکے ہیں جس کیلئے مداح ایک عرصے سے منتظر تھے۔” یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ سکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button