اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کیارا ایڈوانی سدھارتھ ملہوترا کی دیسی لُک کی دھوم
کیارا ایڈوانی نےاپنےاس دیسی لُک کی دلکش تصاویرسوشل میڈیاکی بھی زینت بنائیں جودیکھتےہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کیارا ایڈوانی سدھارتھ ملہوترا کی دیسی لُک کی دھوم۔رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آخرکاررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شاندارشادی کی تقریبات کو بالی وڈ ستاروں سمیت دنیا بھرکی معروف شخصیات نےرونق بخشی اور شہ سرخیوں کا میں جگہ بنائی۔ بالی وڈکنگ شاہ رخ خان اورسلمان خان جیسےبالی وڈ شہنشاہوں سے لےکر عالیہ بھٹ اورکیارا اڈوانی جیسے نوجوان فیشن آئیکون نےبھی اپنی شرکت یقینی بنائی۔
بلاشبہ یہ شادی کی تقریب گلیمر،شان وشوکت اور فیشن سے بھری ہوئی تھی جس کی ہرجھلک سےسوشل میڈیا صارفین بھی خوب انجوائےکررہےہیں۔ اداکارہ کیارا ایڈوانی اورانکےشوہرسدھاتھ ملہوترا نےاپنے دیسی لُک سے اننت اور رادھیکا کے شادی کےفنکشن کو رونق بخشی۔
کیارا ایڈوانی نےاپنےاس دیسی لُک کی دلکش تصاویرسوشل میڈیاکی بھی زینت بنائیں جودیکھتےہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ رنگین لہنگےکوانکےبھاری سہارے والےجھمکوں اورچوڑیوں نےمزید دلکش بنانےمیں اہم کردارادا کیا۔ سدہارتھ نےبھی اہلیہ کیساتھ فیشن گیم آن رکھا اورشیروانی زیب تن کی جس میں یہ جوڑی ہردیکھنےوالےکی داد سمیٹتی دکھائی دی۔ کیارا اورسدہاتھ کی دلکش تصاویریہاں دیکھیں