شوبز

اننیا پانڈے کا افیئر ادتیہ سے ختم’نئی انٹری کس کی ہوئی؟

چنکی پانڈے کی بیٹی اب کرکٹ میں کس کی محبت میں گرفتار ہو گئیں؟

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی دلکش اداکارہ اننیا پانڈے کے نام کیساتھ بھارتی مایا ناز بلے باز شبمن گل کا نام جوڑا جانے لگا۔فلم ‘اسٹوڈنٹ اف دی ایئر ٹو’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ اننیا پانڈے نے سال 2023 میں سپر اسٹار ادتیا رائے کپور کے ساتھ افیئر کے سبب شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔اگرچہ دونوں نے اپنے افیئر کی واضح الفاظ میں تصدیق نہیں کی لیکن پاپارازی سے بے خوف ہوکر دونوں ایک ساتھ وقت گزارتے بھی نظر آتے رہے جس کے سبب بھارتی میڈیا میں دونوں کی محبت کو خوب توجہ ملی۔

انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بننے والی اس جوڑی سے متعلق رواں سال اپریل میں یہ خبر سامنے آئی کہ دونوں کا بریک اپ مارچ میں ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کے بعد اننیا پانڈے کو اننت امبانی کی شادی میں ہاردیک پانڈیا کے ساتھ نظر آئیں جس کے سبب دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل گئیں لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس کے بعد اننیا پانڈے نے گلے میں ایک پینڈنٹ پہن کر افیئر کی ایک نئی خبر کو ہوا دے دی۔اننیا پانڈے نے انگریزی حروف اے (A) اور ڈیبلیو (W) والا پینڈنٹ پہنا جس کے سبب انکا نام امریکی ماڈل واکر بلینکو کے ساتھ جوڑا گیا۔اب اننیا پانڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شبمن گِل کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس نے سب کو نئے خیالات سے نواز دیا ہے۔

اننیا پانڈے اس تصویر میں سنہرا لباس پہنی نظر آئیں جبکہ شبمن گِل مرون شرٹ پہنے دکھے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں نمستے انڈیا لکھا۔لیکن اس تصویر کو اننیا پانڈے نے بھارتی الیکٹرونک میوزک ڈیوائسز کی کمپنی کے ساتھ مل کر شیئر کیا لہذا تصویر کی حقیقت اسی وقت کھل گئی کہ دونوں اس کپمنی کی تشہیری مہم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button