شوبز

انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کی کامیابی پر جشن منانے کا اعلان

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کی تھی،جوڑی کی ایک بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے ہیں۔

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جن کے شوہر ویرات کوہلی بھارت کے کرکٹ پلئیر ہیں ان کے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی جیتنے پر اداکارہ بہت خوش ہیں اور انہوں نے کئی پیغامات جاری کئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ویرات کے آنے پر ان کی آرتی اتریں ی اورجشن منائیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ٹیم کی کامیابی پر شوہر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ویڈیو اینڈ شیئر ایپ انسٹا گرام پر انوشکا شرما نے بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ٹرافی کو فخر سے تھامے ہوئے تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں گھر بلانے پر بہت خوش ہیں۔انوشکا شرما نے لکھا کہ ویرات کے گھر آنے پر وہ جشن منائیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کی تھی،جوڑی کی ایک بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button