انیل کپور کی جوانی کا راز کیا؟ انوپم کھیر کو چونکا دینے والا جواب
'ارے انیل صاحب! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ خلائی مشن پر جارہے ہیں' یا پھر اس مشین سے آپ کی جوانی کا راز جْڑا ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے ساتھی فنکار اور قریبی دوست انیل کپور سے ان کی جوانی کا راز پوچھ لیا۔انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنے بہترین دوست اور پڑوسی انیل کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سب کی وجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں انیل کپور ایک ہائپربارک آکسیجن تھراپی چیمبر کے اندر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ہائپر بارک چیمبر ایک ایسی مشین ہے جس کے اندر ہوا کا دباؤ عام ہوا کے دباؤ سے زیادہ ہوتا ہے۔ انوپم کھیر نے اپنی ٹوئٹ میں انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے اْن سے سوال کیا ‘ارے انیل صاحب! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ خلائی مشن پر جارہے ہیں۔ یا پھر اس مشین سے آپ کی جوانی کا راز جْڑا ہے۔ اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انیل کپور نے انوپم کھیر کو جواب دیا کہ جادوگر کبھی اپنے راز نہیں کھولتا۔