شوبز

”اولڈمنی”ریلیز،سلمان اور سنجوبابالمبے عرصے بعد اکٹھے واپس

اے پی ڈھلن نے یوٹیوب چینل پر اولڈ منی ریلیز کیا 'ایک گھنٹے میں 50 ہزار سے زائد ویوز آگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے اپنا نیا گانا اولڈ منی ریلیز کردیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ساجن کے اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت نے اے پی ڈھلن کے نئے گانے اولڈ منی کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کی ہے۔سلمان خان اور سنجے دت کے مداح دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، اے پی ڈھلن نے اپنے یوٹیوب چینل پر اولڈ منی ریلیز کیا ہے جس پر صرف ایک گھنٹے میں 50 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

گانے میں سلمان خان کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے جبکہ گانے میں سنجے دت کی انٹری آخر میں مختصر کردار میں ہوتی ہے۔اس گانے کی مشترکہ ہدایتکاری شان گوتم اور خود اے پی ڈھلن نے کی ہے، اس گانے کا حصہ بننے کے لیے گلوکار نے سلمان خان اور سنجے دت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم سن آف سردار میں نظر آئے تھے جہاں سنجے دت مرکزی کردار میں جبکہ سلمان خان ان کے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیے تھے۔سلمان خان اور سنجے دت ساجن، چل میرے بھائی اور یہ ہے جلوہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button