شوبز

”اوہدے نیناں چہ گلابی ڈورا”مایا علی کی خوبصورتی کی دھوم

مایا علی کی ہنس جیسی خوبصورتی دیکھ کر مداح نے لکھا'د آسمان سے اتری ایک پری ہو تم

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ مایا علی نے سفید دلکش جوڑے میں ملبوس ہو کر مداحوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔پاکستانی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل انکی تصاویر پرستاروں پر بجلیاں گرا گئیں۔مایا علی ان تصاویر میں دلکش دامن والی سفید لمبی شرٹ کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ پہنی نظر آئیں جس پر ہلکے گلابی دھاگے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ شرٹ کے گلے پر شیشے ٹکے ہوئے ہیں۔

یہ جوڑا مایا علی کے اپنے کلاتھنگ برانڈ مایا پریٹ کا ہی شاہکار ہے جو ان کے حسن کو چار چاند لگا گیا ہے۔مایا خان نے لک کو مزید دیسی بناتے ہوئے اورگینزا دوپٹہ ساتھ پہنا اور زلفیں چھوٹی چوٹیاں باندھ کر اسے جوڑے میں بند کیا۔اپنے لک کو مزید دلکش بناتے ہوئے مایا علی نے کانوں میں پھول کی شکل والے حسین بندے بھی پہنے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مایا علی کے چاہنے والے مختلف کمنٹس کرتے دکھے ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت اور خوشی سے بھرپور، ہنس جیسی لگ رہی ہیں، دعائیں ہی دعائیں ہیں آپکے لیے ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آسمان سے آئی ایک پری ہوتم۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button