شوبز

ایشوریا رائے کی ناکامیاں کامیابی میں کیسے تبدیل ہوئیں؟

بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اور کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک، ایشوریا رائے بچن کی زندگی ایک دلچسپ سفر سے بھری ہوئی ہے، جہاں انہوں نے ماڈلنگ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اور کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک، ایشوریا رائے بچن کی زندگی ایک دلچسپ سفر سے بھری ہوئی ہے، جہاں انہوں نے ماڈلنگ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر بالی وڈ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی اپنا نام کمایا۔

ایشوریا کی ابتدائی زندگی کی بات کریں تو وہ یکم نومبر 1973 کو منگلور، کرناٹک میں پیدا ہوئیں،  ان کا تعلق ایک تمل برہمن خاندان سے ہے۔ ان کے والد آرمی بائیولوجسٹ تھے اور ان کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔ بچپن میں ایشوریا کو پڑھائی اور کلاسیکل ڈانس میں دلچسپی تھی، اور انہوں نے ہمیشہ بہترین نمبروں سے امتحانات پاس کیے۔ بچپن سے ہی ان کی خوبصورتی اور شخصیت نمایاں تھی، جس نے آگے چل کر ان کے کیریئر کو بہت بلند مقام دیا۔

ایشوریا نے کالج کے دوران ہی ماڈلنگ شروع کی اور بہت جلد وہ بڑے بڑے برانڈز کے اشتہارات میں نظر آنے لگیں۔ 1994 میں انہوں نے مس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور دوسرا مقام حاصل کیا، لیکن ان کی اصل شہرت اس وقت ہوئی جب انہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا۔ اس مقابلے نے ان کی زندگی کو ایک نیا موڑ دیا اور وہ عالمی سطح پر پہچانی جانے لگیں۔

1997 میں انہوں نے منی رتنم کی تمل فلم ’اِروَرُ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد بالی وڈ میں ’اور پیار ہوگیا‘ سے ڈیبیو کیا۔ اگرچہ شروعات میں انہیں کچھ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن 1999 میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ اس فلم نے نہ صرف انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جتوایا بلکہ سلمان خان کے ساتھ ان کی جوڑی بھی بہت پسند کی گئی۔

اس کے بعد ایشوریا نے ‘تعلق‘، ’محبتیں‘، ’دیوداس’، ’گرو‘، ’جودھا اکبر’، اور ’گزارش‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں اور انہوں نے مختلف ایوارڈز بھی جیتے۔ خاص کر سنجے لیلا بھنسالی کی ’دیوداس‘ میں ان کی پرفارمنس کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ فلم فیئر، آئیفا، اسکرین، اور نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزازات نے ان کی کامیابیوں کو چار چاند لگا دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button