ایشوریہ اور ابھیشیک بچن طلاق معاملہ’آخر وڈیو آ گئی
جولائی میں میں نے اور ایشوریہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ' وائرل وڈیو
لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔ابھیشک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی خبروں کے درمیان ایک ایسی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں ان دونوں کے درمیان طلاق کا اعلان کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ابھیشک بچن کو کہتے سنا جاسکتا ہے، جولائی میں میں نے اور ایشوریہ نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے مذکورہ ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ویڈیو میں لپ سنکنگ کے مسائل ہیں اور یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔اگر ابھیشک کی ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو ویڈیو میں اداکار کی لپ سنکنگ کو واضح انداز میں نوٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ویڈیو میں کیے گئے جوڑ توڑ بھی واضح ہیں جبکہ ابھیشک کی گفتگو بھی نامکمل ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارعامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف، کاجول رشمیکا مندانا سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال ہوچکا ہے۔
بھارتی مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر طلاق کی خبروں اور قیاس آرائیوں کے باوجود ابھیشک بچن اور ایشوریہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشک بچن نے ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، تصاویر انسٹاگرام پر آئیں جن میں ابھیشک بچن نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔