شوبز

ایشوریہ ہندی فلموں سے دور’تامل فلم کا بیسٹ ایکٹریس ایوارڈ جیت لیا

اداکارہ کوسائوتھ انڈین فلم '' پونیئن سیلوان'' میں اداکاری پر ایوارڈ ملا

لاہور(شوبزڈیسک)سابق ملکہ حسن اور بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن نے ساتھ انڈین فلم میں اپنی باکمال اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔ساتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کا تازہ ترین ایڈیشن اتوار کو دبئی میں منعقد ہوا جس میں ایشوریا رائے بچن کو بیسٹ ایکٹریس اِن لیڈنگ رول(کرٹکس)کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے منی رتنم کی فلم پونیئن سیلوان 2 میں اپنی اداکاری کے لیے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

اس موقع پر ایوارڈ کی تقریب میں ان کی بیٹی آرادھیا بھی ان کے ساتھ تھیں جو اپنی والدہ کو ایوارڈ جیتتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش نظر آئیں۔مذکورہ ایوارڈ سیئرمینی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں ارآدھیا کو اپنے فون میں ان لمحات کو قید کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ایوارڈ تقریب میں کبیر خان نے ایشوریا رائے بچن کو ایوارڈ پیش کیا۔ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایشوریا نے کہا کہ ‘مجھے (اس) ایوارڈ سے نوازنے کے لیے SIMA کا بہت بہت شکریہ، یہ میرے لیے دنیا کی اہمیت رکھتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ پونیئن سیلوان میرے دل کے بہت قریب فلم تھی، جس کی ہدایت کاری میرے گرو منی رتنم نے دی تھی، پونیئن سیلوان میں نندنی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دراصل پوری ٹیم کے کام کا جشن منا تی ہے۔اس موقع پر ماں بیٹی کی جوڑی نے ریڈ کارپٹ پر واک بھی کی اور اداکارہ نے پنڈال کے باہر جمع اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ایشوریا کے علاوہ فلم میں ان کے ساتھی اداکار چیان وکرم نے بھی SIIMA 2024 میں بہترین اداکار (تامل) کا ایوارڈ حاصل کیا۔

پونیئن سیلوان 2 منی رتنم کی ہدایت کاری میں، 2022 کی فلم پونیئن سیلوان 1 کا سیکوئل ہے۔ اداکار کمل ہاسن نے فلم کی کہانی کو اپنی آواز دی جبکہ اس کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ایشوریا رائے نے پونیئن سیلوان 2 میں نندنی اور منداکنی دیوی کے دوہرے کردار ادا کیے، یہ فلم کالکی کرشنامورتی کے مشہور تامل ناول پر بنائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button