ایلون مسک کا فلم ”باربی” پر طنزیہ تبصرے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی
اگر آپ ہر بار باربی کے اس لفظ مردوں کی حاکمیت کہنے پر سنجیدہ ہوں گے تو آپ فلم ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گے: ایلون مسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے نئی ہالی ووڈ فلم ‘باربی’ پر طنزیہ تبصرے نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے فلم میں مردوں کی حاکمیت کا لفظ بار با راستعمال کرنے پر خبر دار کر ڈالا ۔ ہالی ووڈ فلم باربی نے ریلیز ہوتے ہی تمام فلمی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، یہ فلم سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور گلابی رنگ آج کل چاروں طرف بکھرا ہوا نظر آرہا ہے۔
گریٹا گیروِگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ فلم دنیا میں مردوں کی حاکمیت کے خلاف اور حقوق نسواں کے بارے میں ہے لیکن اس حوالے سے کچھ صارفین کی رائے مختلف ہے۔ ایلون مسک نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اس فلم کے بارے میں طنزیہ تبصرہ کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ ہر بار باربی کے اس لفظ مردوں کی حاکمیت کہنے پر سنجیدہ ہوں گے تو آپ فلم ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گے۔کچھ قدامت پسند ناقدین بات سے پریشان ہیں کہ فلم میں ماڈرن فیمنزم اور مردوں کو کمزور شخصیت کا حامل دکھایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہے۔