این سی اے ہال میں قوال نعیم لیاقت کی”اوپن مائیک”پرفارمنس
این سی اے ٹولنٹن ہال میں قوال نعیم لیاقت کی ''اوپن مائیک'' میں پرفارمنس
لاہور(شوبزڈیسک)نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہ پرفارمنگ آرٹس کے زیر اہتمام ہر ماہ دوبار ٹولنٹن ہال ”اوپن مائیک”کے نام سے منعقد ہونے والے میوزیکل شو کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔گزشتہ روز نامورقوال استاد لیاقت علی اور ان کے بیٹے قوال نعیم لیاقت نے پرفارم کیا جسے بہت سراہا گیا اور سامعین نے کھل کر داد دی ۔
فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ این سی اے کی یہ کاوش لائق تحسین ہے ۔ گائیکی کا شغف رکھنے والی نوجوان نسل نے میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ "اوپن مائیک”سٹریٹ ٹیلنٹ اورخدادادصلاحیتوں کے حامل چھپے ہوئے فنکاروں کی ڈسکوری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
۔میوزک لور زنوجوان نسل نے توقع ظاہر کی ہے کہ "اوپن مائیک”جیسے مثبت اور ٹیلنٹ ڈسکوری پروگراموں کا انعقاد پندرہ دنوں کے بجائے ہفتہ وارہونا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ جلد سامنے آ سکے۔