شوبز
ایک اداکار شادی کےلئےمنتیں کرتا رہا،گلوکارہ شازیہ منظور کا دعویٰ
شازیہ منظور نے کہا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی لیکن وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ شازیہ منظور نےانکشاف کیا ہے کہ ایک اداکارایک ماہ تک انہیں شادی کےلیےمنتیں کرتے رہے لیکن ان کے انکار کے بعد اداکار نےان سے آئمہ بیگ، حمیرا چنا اورحمیرا ارشد میں سےکسی کا نمبرمانگا۔ شازیہ منظور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے شازیہ منظور نے کہا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی لیکن وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔