شوبز

اے آر رحمان کی 29سال بعد اہلیہ سے طلاق، میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ، بیٹے نے سب کچھ اگل دیا

اے آر رحمان کا میوزک سے ایک سال کا طویل وقفہ کچھ بھی نہیں صرف جھوٹی افواہیں ہیں: اے آر امین، برائے مہربانی ایسی بیکار افواہیں پھیلانا بند کریں : خدیجہ رحمان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور گلوکار اے آر رحمان کی 29سال بعد اہلیہ سے طلاق اور میوزک انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر ان کے بیٹے اے آر امین نے سب کچھ اگل دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اے آر امین نے والد کے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لینے سے کہا کہ اے آر رحمان کا میوزک سے ایک سال کا طویل وقفہ کچھ بھی نہیں صرف جھوٹی افواہیں ہیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا، خدیجہ رحمان نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ اے آر رحمان موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ برائے مہربانی ایسی بیکار افواہیں پھیلانا بند کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button