شوبز

بالی ووڈ شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس کونسے اداکار نے جمع کروایا؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

شاہ رخ کے بعد اس فہرست میں  اگلا نام تامل انڈسٹری سے منسلک اور  مداحوں میں تھلاپاتھی کے نام سے مشہور  اسٹار وجے کا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس کون سے اداکار نے جمع کروایا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کی فلموں نے گزشتہ برس باکس آفس پر 2600 کروڑ روپے کا بزنس کیا، شاہ رخ کے بعد اس فہرست میں  اگلا نام تامل انڈسٹری سے منسلک اور  مداحوں میں تھلاپاتھی کے نام سے مشہور  اسٹار وجے کا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 50 سالہ اسٹار وجے  نے 80 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا، اس فہرست میں دو بڑے اداکاروں کے بعد سلمان خان 75کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق 2023-24  کے دوران  امیتابھ بچن  نے 71 کروڑ روپے اور ویرات کوہلی نے 66 کروڑبھارتی ٹیکس ادائیگی کی۔ اس فہرست میں ٹاپ  10 میں کوئی بھارتی اداکارہ  شامل نہیں لیکن ٹاپ ٹین کے بعد اس فہرست میں اداکارہ کرینہ کپور کانام درج ہے  جنہوں نے 20 کروڑ روپے کا  ٹیکس ادا کیے۔

بالی وڈ کنگ  شاہ رخ خان نے جنوری 2023 میں فلم  پٹھان کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کی اور اس فلم نے دنیا بھر میں ایک  ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ پٹھان کے بعد شاہ رخ کی  اگلی فلم جوان تھی جس نے دنیا بھر  1150 کروڑ  روپے کا بزنس کیا  تاہم گزشتہ برس شاہ رخ  کی  آخری فلم ’  ڈنکی‘ اتنی زیادہ ہٹ نہیں رہی  لیکن اس کے باوجود بھی اس فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ ان فلمز کی کامیابی اور ریکارڈ توڑ بزنس کے سبب شاہ رخ بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت میں سر فہرست رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button