شوبز

بالی ووڈ میں رولز رائس گاڑی سب سے پہلے کس مشہور زمانہ اداکارہ کے پاس تھی ؟

بالی ووڈ میں سب سے پہلے رولز رائس گاڑی نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ خان کے پاس رہی بلکہ اداکارہ نادرا وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کے استعمال میں رولز رائس گاڑی رہی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں رولز رائس گاڑی جس کا شمار لگژری اور مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے یہ سب سے پہلے کس مشہور زمانہ اداکارہ کے پاس تھی؟ نام سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے پہلے رولز رائس گاڑی نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ خان کے پاس رہی بلکہ بالی ووڈ اداکارہ نادرا وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کے استعمال میں رولز رائس گاڑی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادرا نے1950ء سے1960ء کی دہائی تک بالی ووڈ پر راج کیا اور انہوں نے مہنگی گاڑی بھی 1960ء کی دہائی میں خریدی تھی۔ نادرا نے 11 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے 1952ء میں محبوب خان کی فلم سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ شری 420 اور دل اپنا اور پریت پرائی جیسی کامیاب فلموں سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button