شوبز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کو بڑے معرکے میں شکست دیدی

امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ ' شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے: ہورون انڈیارچ کی لسٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کو بڑے معرکے میں شکست دے کر پوری شوبز انڈسٹریز میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہورون انڈیا رچ لسٹ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کنگ خان کی کل دولت 7300 کروڑ رہی۔ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس کمائی میں صرف اداکاری سے حاصل کیا گیا معاوضہ شامل نہیں بلکہ اداکار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سے بھی اچھے خاصے پیسے کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ سپر اسٹار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں، آئی پی ایل ٹیم میں ان کے ہولڈنگز کی بڑھتی ہوئی قدر نے انہیں تفریحی صنعت کی سب سے امیر ترین شخصیت بننے میں بھی بڑی حد تک مدد کی ہے۔

دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی وڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جبکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں۔اگر دونوں سپر ہٹ اداکاروں کی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان 4600 کروڑ کی دولت کا مالک ہے جو شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button