شوبز

بالی ووڈ کی 2حسینائوں کی کیٹ فائٹ’لڑائی کس نے کروائی؟

فلم '' کل ہو نہ ہو '' کے پروڈیوسر نے کرینہ کو آفر کی مگر کردار پریتی نے کیا ' وہیں سے ''بلیوں ''کی لڑائی نے زور پکڑا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم کل ہو نہ ہو دو حسینائوں پریتی زنٹا اور کرینہ کپور میں کبھی نہ ختم ہونے والی لڑائی کی وجہ بنی جس کا اعتراف دونوں اداکارائوں نے کیا۔پریتی زنٹا نے سال 1998 میں فلم دل سے سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔ان کی مشہور فلموں میں” سولجر، چپکے چپکے ، دل ہے تمہارا ، کل ہو نہ ہو اور کبھی الوداع نہ کہنا” شامل ہیں۔

کامیاب فلمی کیریئر کے علاوہ پریتی زنٹا اکثر بالی وڈ کی ایک اداکارہ کے ساتھ لڑائی کے سبب بھی سپاٹ لائٹ حاصل کرتی نظر آئیں۔خیال رہے کہ فلم” کل ہو نہ ہو” میں جو کردار پریتی زنٹا نے نبھایا یعنی نینا کیتھرین کپور کا وہ کرن جوہر نے پریتی زنٹا سے قبل کرینہ کپور کو آفر کیا تھا لیکن پھر چند وجوہات کی وجہ سے یہ کردار پریتی زنٹا نے نبھایا جس کے سبب کرینہ اور پریتی زنٹا میں لڑائی نے جنم لے لیا۔پریٹی زنٹا نے ماضی میں کافی ود کرن میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کرینہ کپور کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی تھی۔

شو کے دوران کل ہو نہ ہو کا ایک سین دکھایا گیا جس کے بعد پریتی زنٹا نے کہا کہ کرینہ کل ہونہ ہو کے لیے تمہارا شکریہ، مجھے کرینہ کپور سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن مجھے اس وقت ان سے مسئلہ ہوتا ہے کہ جب وہ مجھے نظر انداز کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں ہی انڈین فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں اس لیے ہمیں تحمل سے رہنا چاہئے۔دوسری جانب کرینہ کپور نے کافی ود کرن کے پہلے سیزن میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں کرن جوہر نے کرینہ کپور سے اس بات پر معذرت کی کہ انہوں نے اداکارہ کو کل ہو نہ ہو میں کاسٹ نہیں کیا تھا۔

شو میں کرینہ کپور بھی پریتی زنٹا کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کرتی دکھیں۔ کرینہ نے اس شو میں پریتی زنٹا کے بیان کا جواب دیا اور کہا کہ وہ جو سوچتی ہیں ان کو سوچنے دیں وہ میری سینئر ہے تو اگلی دفعہ جب وہ مجھے دیکھیں گی تو میں ان کے پاس خود جا کر انہیں ہائے کہہ دوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button