شوبز

بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم نے اپنی زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ مداح حیران رہ گئے

منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنے دوستوں، کولیگز اور اردگرد کے لوگوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں، میرے پاس آپ کو ایک لمبی تقریر دینے کا وقت نہیں ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار جان ابراہم نے اپنی زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کو چاہنے والے مداح بھی حیران و دنگ رہ گئے ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی نشہ نہیں کیا، انہوں نے یہ انکشاف ایک انسداد منشیات مہم کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ دوران لیکچر طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ میں آپ کو یہی بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ذاتی طور پر منشیات کو کبھی ہاتھ نہیں لگایا، نہ کبھی سگریٹ نوشی کی نہ شراب نوشی کی۔ جان ابراہم نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنے دوستوں، کولیگز اور اردگرد کے لوگوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں، میرے پاس آپ کو ایک لمبی تقریر دینے کا وقت نہیں ہے لیکن بس اتنا کہنا چاہوں گا اپنی زندگی میں نظم و ضبط کے پابند رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button