بالی ووڈ کے لو برڈز کی اڑانیں کیسی؟ کون کسے ڈیٹ کر رہا ہے؟
اننیا پانڈے 'ترپتی دمری ' کریتی سنن' سہانا خان اور پلک تیواری کی راتیں کہاں گزرتی ہیں؟
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستارے یوں تو اپنے گلیمر اور جاندار اداکاری کی وجہ سے کافی زیادہ مشہور ہیں تاہم فلم انڈسٹری میں فلموں کے علاوہ سلیبریٹیز سے متعلق جو چیز کافی زیادہ چرچا میں رہتی ہے وہ ان کی ہش ہش ڈیٹنگ لائف ہے۔ مداح متجسس رہتے ہیں کہ ان کے فیورٹ اسٹارز کس کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جوں ہی کسی ستارے کی لو لائف سے متعلق کوئی خبر میڈیا کی زینت بنتی ہے تو وہ خبر ٹاک آف دی ٹان بن جاتی ہے۔آئیے جانتے ہیں بالی وڈ کے ان نامور فنکاروں کے بارے میں جن کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت میڈیا پر کافی زیادہ گردش کررہی ہیں۔
ترپتی دمری اور سیم مرچنٹ
‘نیشنل کرش آف انڈیا’ کا خطاب اپنے نام کرنے والی بالی وڈ اداکارہ ترپتی دمری اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھارتی میڈیا پر اس وقت گردش کرنے لگیں تھیں جب دونوں کی ایک شادی کے دوران لی گئیں چند تصاویر وائرل ہوئیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ ترپتی دمری اور سیم مرچنٹ نامی بزنس مین کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں جوکہ بزنس مین بننے سے قبل ماڈلنگ انڈسٹری سے وابسطہ تھے۔
پلک تیواری اور ابراہیم علی خان
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کے بڑیصاحبزادے ابراہیم علی خان اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ شویتا تیواری کی صاحبزادی پلک تیواری کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر گزشتہ چند برسوں سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں سلیبریٹیز کے درمیان رومانوی تعلق ہے۔یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ ابراہیم علی خان اور پلک تیواری گزشتہ 2 برس سے بالی وڈ کی مختلف تقاریب میں ایک ساتھ دِکھ رہے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اب تک اپنے تعلق کو محبت کا نام دینے گریز کیا جارہا ہے۔
سہانا خان اور اگستیا نندا
بالی وڈ کے ‘ہاٹ رومرڈ کپلز’ میں اس وقت شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کا نام سرِ فہرست ہے جن کی سیر سپاٹے کی تصاویر آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔سہانا خان اور اگستیا کی ممکنہ جوڑی سے متعلق بھارتی میڈیاکا دعوی ہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن دونوں کے تعلق سے آگاہ ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ انہیں اپنے بیٹے کیلئے سہانا پسند بھی ہیں۔
اننیا پانڈے اور والکر بلانکو
اداکار ادتیہ رائے کپور سے بریک اپ کے بعد معروف بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کا نام مکیش امبانی کے ایک ہائی پروفائل ایمپلائی اور سابق ماڈل والکر بلانکو سے جوڑا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے سابق ماڈل والکر بلانکو کو ڈیٹ کر رہی ہیں، جوڑے کی ملاقات اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ کروز پارٹی میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے مابین قربتیں بڑھنے لگیں۔
کریتی سینن اور کبیر باہیا
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن اور بزنس مین کبیر باہیا کے درمیان قربتوں کی قیاس آرائیاں اس وقت بھارتی میڈیا پر کافی زیادہ چرچا میں ہیں۔جوڑے کو حال ہی میں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کریتی کے برتھ ڈے کے موقع پر لندن میں ٹہلتے دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا پر اداکارہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کے افیئر کی خبریں ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔