شوبز

بالی ووڈ کے مشہور ومعروف ایکشن ادکاروں کے متعلق حیران کن سچائی سامنے آگئی

جان ابراہم کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکارہونے کے باوجود بھی عیش و عشرت والی زندگی کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ معمولی طرز زندگی کا انتخاب اہم سمجھتے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) ایکشن ہیرو جان ابراہم کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بے تحاشا دولت کے باوجود جان ابراہم آج بھی عیش و عشرت والی زندگی کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ ایک معمولی طرز زندگی کا انتخاب اہم سمجھتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار جان ابراہم نے ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیاب بالی وڈ کیرئیر حاصل کرنے تک کے سفر پر بات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پیسے کی قدر کرنا پیسہ جمع کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔اداکار نے واضح کیا کہ میں اب بھی ایک سادہ طرز زندگی کو برقرار رکھے ہوئے ہوں، میرے پاس آج بھی اتنے کپڑے ہیں جو تمام ایک ہی سوٹ کیس میں آسکتے ہیں ۔جان ابراہم کے مطابق میں آج بھی چپل پہننے کو ترجیح دیتا ہوں، میرا ڈرائیور مجھے ایک بیش قیمت مہنگی گاڑی رکھنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ایک پک اپ ٹرک چلاتا ہوں۔ اداکار نے مزید بتایا کہ چونکہ میرا گھر آفس سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے اس لیے میں ایک مہنگی ترین گاڑی کو غیر ضروری اثاثہ تصور کرتا ہوں۔جان ابراہم نے بتایا کہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے میں نے آج بھی ایک مضبوط ویلیو سسٹم قائم کر رکھا ہے جسے میں اپنے لیے اثاثہ تسلیم کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button