بالی وڈ اداکارسیف علی خان کو "ڈھیٹ عاشق” کیوں قرار دیا گیا؟
سیف علی خان کی زندگی میں سب سے پہلے حسینہ امریتا سنگھ آئیں جن پر سیف علی خان اپنا دل ہار بیٹھے۔
ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی سپرسٹارسیف علی خان کو بالی وڈ کا ڈھیٹ عاشق قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا محبت میں اپنایا گیا منفرد انداز ہے۔ پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان نے ایک نہیں بلکہ دو شادیاں کیں اور دونوں ہی مشہور اداکاراؤں سے کیں۔ سیف علی خان کی زندگی میں سب سے پہلے حسینہ امریتا سنگھ آئیں جن پر سیف علی خان اپنا دل ہار بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے ایک دفعہ امریتا سنگھ کو ڈنر ڈیٹ کی دعوت دی لیکن امریتا سنگھ نے انکشاف کیا کہ انہیں باہر کھانا کھانا نہیں پسند۔ امریتا سنگھ کی یہ بات سن کر سیف علی خان نے خود کو خود ہی امریتا سنگھ کے گھر ڈنر پر انوائٹ کر لیا۔ یہی نہیں بلکہ سیف علی خان اپنا بوریا بستر سمیٹ کر امریتا سنگھ کے گھر ہی رکنے چلے گئے تھے۔ سیف کے امریتا سنگھ سے ایک بیٹی سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں جبکہ کرینہ کپور سے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر پیدا ہوئے۔
یاد رہے کہ اداکار سیف علی خان کی پہلی شادی اکتوبر 1991 میں بھارتی اداکارہ امریتا سنگھ سے دھوم دھام سے ہوئی۔ اس وقت سیف علی خان کی عمر صرف 21 سال تھی جبکہ امریتا سنگھ ان سے 12 سال بڑی یعنی 33 سال کی تھیں۔ ایک ملاقات میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ سیف علی خان کی شادی امرتا سنگھ سے 13 سال چلی اور اور باہمی ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب دونوں نے 2004 میں علیحدگی اختیار کرلی۔
ان دونوں کے 2 بچے ہوئے جن میں ایک لڑکی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں جو دونوں ہی شوبز کی دنیا سے وابسطہ ہو چکے ہیں۔ امریتا سنگھ سے طلاق کے 8 سال بعد 2012 میں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کا فیصلہ کیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے سال 2008 میں فلم ’ٹشن‘ میں ایک ساتھ کام کیا جس کی شوٹنگ کے دوران سیف کرینہ پر دل ہار بیٹھے اور انکو شادی کیلئے پروپوز بھی کردیا۔
دونوں نے چند سال ایک ساتھ رہنے کے بعد سال 2012 میں شادی کا فیصلہ لیتے ہوئے شاہانہ انداز میں شادی کرلی۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے بڑے کا نام تیمور علی خان ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر عرف جے ہے۔ کرینہ کپور کو بھی عشق کے جال میں پھنسانے کے لیے سیف علی خان نے ہر ایک حربہ آزمایا۔ سیف علی خان نے کرینہ کپور 10 لاکھ کا لیپ ٹاپ گفٹ کیا اور ان کے سامنے پیسوں کی ایسی نمائش کی کہ ان کا دل جیت لیا۔
شادی سے قبل سیف علی خان نے کرینہ کپور کو رضامند کرنے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جن میں سے ایک سیف کا اپنے ہاتھ پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوانا بھی تھا۔ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نام اپنے بازو پر ہندی میں لکھوایا تھا۔ سیف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ٹیٹو برطانوی فٹبال کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر بنوایا تھا۔ ڈیوڈ بیکم نے اپنی گلوکارہ اہلیہ وکٹوریا کا نام اپنی کلائی پر لکھوایا ہوا ہے۔