بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کےشاندارلک نےسوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
دیوالی کی خوشیاں ہر طرف بکھری ہوئی تھیں، اور اس موقع کو کترینہ کیف نے بہترین انداز میں منایا، انہوں نے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ دیوالی سیلیبریٹ کی اور ان کا لباس واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شاندار دیوالی لک نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
یکم نومبر کو دیوالی کی خوشیاں ہر طرف بکھری ہوئی تھیں، اور اس موقع کو کترینہ کیف نے بہترین انداز میں منایا، انہوں نے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ دیوالی سیلیبریٹ کی اور ان کا لباس واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ کترینہ نے دیوالی کے اس خاص موقع پر مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا بنایا ہوا دلکش کورسیٹ ساڑھی اسٹائل زیب تن کیا، جس نے روایتی اور جدید فیشن کا بہترین امتزاج پیش کیا۔ کترینہ نے فوشیا پنک رنگ کی خوبصورت ٹشو ساڑھی پہنی، جس کے کناروں پر سنہری بارڈر تھا، جو بہت ہی دلکش لگ رہا تھا۔
مگر ان کے لک کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ساڑھی کے ساتھ ایک ڈرامائی اسٹرپ لیس کورسیٹ پہنا تھا، جس پر نفیس پھولدار ریشم کا کام کیا گیا تھا۔ یہ انوکھا انداز نہ صرف ان کے فیشن سینس کو ظاہر کر رہا تھا بلکہ ان کے شاندار فگر کو بھی نمایاں کر رہا تھا۔ یہ ساڑھی تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ اب بات کریں ان کے زیورات کی، تو کترینہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کے لئے خوبصورت اسٹیٹمنٹ جیولری کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بڑے دلکش بُندے اور ایک خوبصورت کڑا پہنا، جو ان کے لباس کے ساتھ بہت جچ رہی تھی۔
کترینہ کا میک اپ بھی بہت شاندار تھا۔ انہوں نے ڈیو بیس میک اپ اپنایا، جس سے ان کی جلد خوبصورتی سے چمک رہی تھی۔
ان کے گالوں پر ہلکا ہائی لائٹر لگا ہوا تھا، جس سے ان کے چہرے کو مزید خوبصورتی ملی۔ انہوں نے نیوڈ لپ اسٹک، سادہ مسکارا اور ایک چھوٹا سی بِنْدی بھی لگائی، جس نے ان کے لک میں روایت کا خوبصورت ٹچ شامل کیا۔ کترینہ کیف کا یہ دیوالی لک واقعی دلکش اور منفرد تھا، جس نے جدید اور روایتی فیشن کا بہترین امتزاج پیش کیا۔