برف پگھل گئی؟فواد خان اور ماہرہ کی”دی لیجنڈ آف مولا جٹ”اب بھارت میں
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں اب تک کی تمام فلموں کے بزنس ریکارڈ توڑ چکی ہے
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اداکار فواد خان کی میگا ہٹ فلم بھارتی شائقین کے لیے 20 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے دیگر مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان دشمن انتہاپسند پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
مولا جٹ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم مولا جٹ 1979 کی ہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔ فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے ادا کیے تھے۔