بشریٰ انصاری کی پوسٹ تمام حدیں پار کر گئی
ارشد اور نیرج کی مائیں بغل گیر ' اولمپک کھیلیں بھارت اور پاکستان کو قریب لے آئیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اس سال بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پیار بانٹنے کی ترغیب دی ہے۔لیجنڈری اداکارہ و کامیڈین بشری انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک محبت سے بھری متاثر کن پوسٹ شیئر کی ہے۔پوسٹ میں قومی ہیرو، جیویلن گولڈ میڈلسٹ، ارشد ندیم کی والدہ اور پڑوسی ملک کے جیویلن کھلاڑی، سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
بشری انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی جبکہ ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی جھنڈا بطور دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیار کی کوئی حد نہیں، برائے مہربانی برصغیر کے اس یومِ آزادی کے موقع پر محبتیں بانٹیں۔انہی محبتوں کی عکاسی کرتے ہوئے نامور پاکستانی پنجابی شاعر نے کہا ہے ۔
توں بسم اللہ پڑھ کے مینوں نانک دا پرشاد کھوا
میں نانک دی بانی پڑھ کے دیاں حسینی لنگ نوں