شوبز

بچھڑا اس ادا سے کے رت ہی بدل گئی’ معروف ہدایتکار الطاف حسین دنیا فانی سے کوچ کر گئے

یاد گار فلموں میں''صاحب جی' سالا صاحب' دھی رانی' مہندی ' رانی بیٹی راج کریگی' اک پاگل سی لڑکی ' مرد جینے نہیں دیتے ' چودھری بادشاہ ' چار خون دے پیاسے'' اور دیگر شامل ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) بچھڑا اس ادا سے کے رت ہی بدل گئی، لازوال فلموں کے خالق معروف ہدایتکار الطاف حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 6بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ہدایتکار الطاف حسین کا شمار پاکستانی فلمی صنعت کے جید تخلیق کاروں میں ہوتا ہے’ انہوں نے کیرئیر میں 86 فلمیں بنائیں۔ الطاف حسین کی زیادہ تر فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اور بہت سی فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ مرحوم نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ”تیرے پیار نوں سلام” کا آغاز کیا تھا۔ فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انکی یاد گار فلموں میں”صاحب جی’ سالا صاحب’ دھی رانی’ مہندی ‘ رانی بیٹی راج کرے گی’ اک پاگل سی لڑکی ‘ مرد جینے نہیں دیتے ‘ چودھری بادشاہ ‘ چار خون دے پیاسے” اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button