بچے کو جنم دینے کا معاملہ،سائرہ نسیم اور ندیم عباس لونے والا کے درمیان جاری تنازع کا ڈراپ سین
سائرہ نسیم اور ندیم عباس لونے والا کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب سائرہ نسیم نے ندیم عباس لانے والا کی خواہش کے برعکس بچے کو جنم دیا
لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ سائرہ نسیم اور نوجوان فوک سنگر ندیم عباس لونے والا کے درمیان بچے کو جنم دینے کے معاملہ پر شروع ہونے والے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سائرہ نسیم اور ندیم عباس لونے والا کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب سائرہ نسیم نے ندیم عباس لانے والا کی خواہش کے برعکس بچے کو جنم دیا،ندیم عباس لونے والا اور سائرہ نسیم کے عشق کی کہانی زیادہ پرانی نہیں دونوں ایک دوسرے پر مر مٹے تھے ،سائرہ نسیم اور ندیم عباس لونے والا کے درمیان تعلقات کی نوعیت اس حد تک گہری ہو چکی تھی سائرہ نسین حاملہ ہوگئیں،تاہم جب اس حقیقت کا انکشاف ندیم عباس پر ہوا تو انھوں نے سائرہ نسیم پر زور دینا شروع کردیا کہ وہ حمل کو ضائع کروادے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور سارہ نسیم نے چند ماہ تک ندیم عباس سے ڈرامائی ناراضگی کے بعد بچے کو جنم دیدیا۔
کچھ عرصہ کے بعد جب ندیم عباس کو سائرہ نسیم کی یاد ستانے لگی تو دونوں کے تعلقات پھر سے بحال ہوگئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ندیم عباس لونے والا نے بچے کو اپنا نام دے دیا ہے۔سائرہ نسیم سے عشق کی پینگیں لڑانے کے علاوہ بھی ندیم عباس نے تین شادیاں کی تھیں جو مختلاف تنازعات کی زد میں رہیں۔