شوبز

بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے بچے کا باپ کون؟ حیران کن سچائی سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے ہونے والے بچے کے باپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے بچے کا باپ کون؟ اس حوالہ سے حیران کن سچائی سامنے آگئی جس کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق الیانا ڈی کروز نے پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے کو بے نقاب کر دیاہے ، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنے محبوب کے ساتھ مختلف تصاویر لگائیں اور اسے ڈیٹ نائٹ کا عنوان دیا جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے لال رنگ کے دل کا ایموجی بھی بنایا ۔ جیسے ہی یہ تصویر سوشل میدیا پر آئی تو بھونچال سا ہی آ گیا اور صارفین نے مختلف تبصرے شیروع کر دیئے ، صارف کا کہناتھا کہ پر اسراریت ابھی بھی قائم ہے کیونکہ کوئی نام نہیں دیا گیا ۔اس سے قبل الیانا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی لیکن اس میں اپنے پارٹنر کا چہرہ چھپا دیا تھا ۔ اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبریں بھی اپنے مداحوں کو سنائی اور کہا کہ ماں بننا ایک نہایت خوبصوت احساس ہے ، میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button