بھارتی اداکارہ حنا خان کی دیوانی اورمستانی اداؤں سے بھرپور ویڈیو جاری
ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلکش ویڈیو شیئر کی جس نے منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین ڈراما سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرہ کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے دیوانی اور مستانی اداؤں سے بھرپور ویڈیو جاری کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلکش ویڈیو شیئر کی جس نے منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
حنا خان کی سیاہ شرٹ اور سرخ شلوار کے ساتھ سفید دوپٹہ نہ صرف اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا بلکہ اسی کے ساتھ اس جوڑے پر خوبصورت کاری گری نے تو جیسے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔
کوہر بائے کنیکا کے تیار کردہ کانوں میں میچنگ بندوں کے ساتھ حنا خان کی زلفیں اور حسن بلاشبہ اپنی مثال آپ تھا۔ حنا خان نے ٹہلتے، گھومتے پھرتے اپنی اداؤں سے ایک جانب جہاں سب کی توجہ حاصل کی ہوئی تھی وہیں اداکارہ کا منفرد کیپشن بھی توجہ کا مرکز تھا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئی کیپشن میں گانے کے بول کچھ اس انداز میں لکھے ’کہتے ہیں دیوانی مستانی ہوگئی۔’
حنا خان کی اس خوبصورت ویڈیو کے بعد فیشن کے متوالوں نے اس حسین جوڑے کی تفصیلات جاننے کی جستجو کی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کا یہ خوبصورت جوڑا کلاتھنگ برانڈ ’مہیکا میرپوری’ کا ڈیزائن کردہ ہے جو آپکو انکی آفیشل ویب سائٹ اور انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔