بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کونسی پُراسرار بیماری میں مبتلا تھیں؟انکشاف سامنے آگیا
اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نےانکشاف کیا ہےکہ وہ فلم دنگل کی شوٹنگ کےدوران دماغی کی ایک بیماری مرگی، ’ایپلیپسی‘ میں مبتلا تھیں
بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) مسلمان بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نےان انکشاف کیا ہےکہ وہ ایک عرصےتک دماغی مسائل میں مبتلا رہ چکی ہیں۔ عامرخان کےساتھ فلم دنگل میں اداکاری کےجوہردکھانےوالی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہےکہ وہ فلم دنگل کی شوٹنگ کےدوران دماغی کی ایک بیماری مرگی، ’ایپلیپسی‘ میں مبتلا تھیں۔
یہ دماغ کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کو دورے پڑتےہیں وہ ایک جگہ رُک جاتا ہےکچھ وقت کیلئےدماغ کو سگنل موصول ہونا بند ہوجاتےہیں، اس بیماری میں مبتلا لوگ اچانک خاموش ہوجاتےہیں کنفیوزہوجاتے ہیں، اپنی زبان دانتوں میں دبا لیتے ہیں یا پھر شدید انزائٹی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اکثرکہیں بھی اچانک بےہوش بھی ہوجاتےہیں۔
اداکارہ نےبتایا کہ وہ اس بیماری سےجان چھڑانےکیلئےکوئی دوائی بھی استعمال نہیں کررہی تھیں کیونکہ وہ اس بات کو قبول نہیں پارہی تھیں کہ وہ ایک دماغی مسئلےمیں مبتلا ہیں۔ فاطمہ نےانکشاف کیا کہ انہیں ڈرتھا کہ کہیں لوگوں کے سامنےکبھی انہیں مرگی کا دورہ نہ پڑجائےورنہ انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ مشہور فلم دنگل کےبعد عامرخان کےساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سےشہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی ہیں۔