شوبز

بھارتی اداکارہ کریتی خربندہ نے اپنی عزت کو کیسے بچایا؟ تلخ حقائق سامنے آگئے

اپنے کمرے میں داخل ہوئی تو تھوڑا سا ادھر ادھر دیکھنے سے ہی وہ کیمرا سیدھا سیدھا نظر آگیا تھا، وہ بہت ہی بے ڈھنگے انداز سے چھپایا گیا تھا لیکن میں اس وقت واقعی ڈر گئی تھی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کریتی خربندہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتادیا ہے جس نے انہیں عدم تحفظ کے احساس اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کریتی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فنی کیرئیر کے دوران پیش آنے والے عجیب، دلچسپ اور خوفناک واقعات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایک ایسے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا جب فلم کی شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے پر انہوں نے وہاں چھپا ہوا کیمرا دریافت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں بلکہ بہت خوفناک ہے، یہاں پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کمرے میں داخل ہوئی تو تھوڑا سا ادھر ادھر دیکھنے سے ہی وہ کیمرا سیدھا سیدھا نظر آگیا تھا، وہ بہت ہی بے ڈھنگے انداز سے چھپایا گیا تھا لیکن میں اس وقت واقعی ڈر گئی تھی کہ اگر میں اس حوالے سے محتاط نہ ہوتی تو شاید کسی بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتی تھی۔ کریتی خربندہ کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ کام کیا تھا وہ اس کام کا ماہر نہیں تھا اس لیے وہ کیمرے کو صحیح طریقے سے چھپا نہیں پایا تھا،کیمرا چھپانے والا نہیں جانتا تھا کہ میں اور میرا اسٹاف ایسے معاملات میں بہت ہی محتاط رویہ اختیار کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پہلے ہی ہر چیز کا اطمینان کرلیتے تھے کہ کہیں بعد میں کوئی چیز اچانک سے نمودار نہ ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button