شوبز

بھارتی اداکار سنیل شیٹی کس بات سے پریشان ہیں؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے

ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے ان کے کچن پر بھی اثر پڑا ہے اور اس کے نتیجے میں انہوں نے ٹماٹر کا استعمال کم کر دیا ہے: سنیل شیٹی

نئی دہلی(شوبز ڈیسک، آن لائن)بھارتی اداکار سنیل شیٹی کس بات سے پریشان ہیں؟ دلچسپ حقائق سامنے آنے پر بالی ووڈ انڈسٹری میں سب ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنیل شیٹی نے ملک میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے ان کے کچن پر بھی اثر پڑا ہے اور اس کے نتیجے میں انہوں نے ٹماٹر کا استعمال کم کر دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے اس لیے میں آج کل کم ٹماٹر کھاتا ہوں، لوگ سوچتے ہوں گے کہ میں سْپر اسٹار ہوں اس لیے یہ چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہوں گی، تو یہ سچ نہیں ہے ہمیں بھی ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آئے روز تبدیل اور بڑھ رہی ہے جس سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button