شوبز

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانیوں سے معافی کیوں مانگی؟ پتا چل گیا

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق اپنے بیان پر غلطی کااعتراف کر کے ان سے معافی مانگ لی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانیوں سے معافی کیوں مانگی؟ پتا چل گیا ‘ پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے سے متعلق میرا بیان غلط تھاجس پرانہوں نے معافی مانگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔ نصیرالدین شاہ کے بیان پران کوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ مراٹھی اور فارسی کیدرمیان تعلق کیبیان کو بھی غلط سمجھا گیا، میں نیکہا تھا بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی زبان کے ہیں، میری نیت مراٹھی زبان کو نیچادکھانا نہیں تھی ،میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button